ایرانی بحریہ نے کیا طاقت کا مظاہرہ+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390093-ایرانی_بحریہ_نے_کیا_طاقت_کا_مظاہرہ_ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب کوارڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے کا کارواں پہلی بار  بحر اوقیانوس میں بغیر کسی ملک کی بندرگاہ کی مدد کے لنگر انداز ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب کوارڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے کا کارواں پہلی بار  بحر اوقیانوس میں بغیر کسی ملک کی بندرگاہ کی مدد کے لنگر انداز ہوا۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ بحریہ کے اس جنگی بیڑے کے کارواں میں متعدد چھوٹے بڑے بیڑے شامل ہیں جس میں مکران جنگی بیڑا اور مقامی ٹکنالوجی سے بنايا گیا سہند ڈسٹرائیر بھی شامل ہے۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ عالمی آبی سرحدوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی حق مسلم ہے اور ملک کی مسلح افواج اس راستے کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گی۔