شوٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے دو تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i396396-شوٹنگ_کے_ایشیائی_مقابلوں_میں_ایران_کے_دو_تمغے
ایران کی تیراندازی ٹیم نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں دو تمغے حاصل کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • شوٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے دو تمغے

ایران کی تیراندازی ٹیم نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں دو تمغے حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، گیسا بایبوردی، راحلہ فارسی اور کوثر خوشنودی کیا پر مشتمل ایران کی خواتین کی تیراندازی ٹیم، کمپاؤنڈ ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے ہارگئی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

تیراندازی کے ایشیائی مقابلوں کے کمپاؤنڈ مکس ایونٹ میں ، گیسا با‏یبوردی اور امیر کاظم پور پر مشتمل ایرانی ٹیم اور قازقستان کے درمیان مقابلہ ایک سو چون پوائنٹ سے برابر رہا تاہم ، تیراندازی کے طلائی مقابلے کے دوران ایرانی ٹیم نے برتری حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔