پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی کو چاندی کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397167-پیرا_پاور_لفٹنگ_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایرانی_کھلاڑی_کو_چاندی_کا_تمغہ
ایرانی ویٹ لفٹر امیر جعفری نے جارجیا میں ہونے والے پیرا پاور لیفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں پینسٹھ کیلوگرام کے سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی کو چاندی کا تمغہ

ایرانی ویٹ لفٹر امیر جعفری نے جارجیا میں ہونے والے پیرا پاور لیفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں پینسٹھ کیلوگرام کے سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کھلاڑی امیرجعفری نے ایک سو ترانوے کیلوگرام کے سیٹ کو کنٹرول کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

جارجیا ورلڈ چیمپیئن شپ کی زیادہ اہمیت اس وجہ سے ہے کہ وہ پیرس دو ہزار چوبیس پیرالمپیک کے مقابلوں کا حصہ ہے۔

اس سے قبل ایران کے قومی کھلاڑی سعید اسکندر زادہ نے اسّی کیلوگرام کے سیٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

معذوروں کے پیرا پاورلیفٹنگ کے عالمی مقابلے تیبلیسی میں ستائیس نومبر سے شروع ہوئے ہیں اور نو دسمبر تک جاری رہیں گے۔