ایرانی کی کشتی ٹیم ایشیا چیمپین بن گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i404475-ایرانی_کی_کشتی_ٹیم_ایشیا_چیمپین_بن_گئی
ایرانی کی کشتی ٹیم نے منگولیا میں ہونے والے ایشیائی مقابلے جیت لیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی کی کشتی ٹیم ایشیا چیمپین بن گئی

ایرانی کی کشتی ٹیم نے منگولیا میں ہونے والے ایشیائی مقابلے جیت لیے ہیں۔

منگولیا میں ہونے والے والے کشتی کے ایشیائی مقابلے ختم ہوگئے ہیں اور ایران کی ٹیم نے سونے کے 6 جبکہ چاندی اور کانسی کا 1-1 تغمہ حاصل کیا ہے۔
ان مقابلوں میں ایران کے رحمان عموزادے، یونس امامی، علی سواد کوہی، امیرحسین فیروزپور، محمد حسین محمدیان، اور یداللہ محبی نے سونےکے تمغے حاصل کیے۔
ایران ہی کے داریوش حضرت قلی نے چاندی کا جبکہ محسن مصطفوی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
درجہ بندی کے لحاظ سے ایران کی ٹیم دوسوایک پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ہندوستان کی ٹیم دوسرے اور قزاقستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔