رہبر انقلاب اسلامی نے آج نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا جو علمبرداران پیشرفت کی قومی نمائش کے عنوان سے منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہےکہ ایران پاکستان میں بین الاقوامی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔
فلسطین کی استقامتی تنظیوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ کے دیگر حامیوں منجملہ لبنان، یمن اور عراق کے موقف کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہے
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے لیکن اس کو ایک مستقل اور پائيدار راہ حل میں تبدیل ہونا چاہئے۔
ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سنجیدگی سے نمٹنے اور مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کو بیت المقدس کے مجاہدین کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی کمزوری کی علامت کی قرار دیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اپنے سرکاری دورہ پاکستان کے اہداف کے بارے میں کہا کہ دو دوست اور برادر ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے زیادہ افرادی قوت اور طاقت کی ضرورت ہے .
ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی جعفریان نے بتایا ہے کہ لبنان میں پیجروں کے دھماکوں میں زخمی ہونے والے 500 لبنانی شہریوں کا پہلے ہی ہفتے ایران کے مختلف ہسپتالوں میں معالجہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کبھی کسی کے ساتھ بات نہیں کی ہے اور نہ کبھی کرے گا۔