افغان طالبات کے داخلے کے لئے ایران کی یونیورسٹی کا اعلان آمادگی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i416196-افغان_طالبات_کے_داخلے_کے_لئے_ایران_کی_یونیورسٹی_کا_اعلان_آمادگی
ایران کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج نے تاکید کی ہے کہ ایران کی اوپن یونیورسٹی میں افغان طالبات کا ایڈمیشن لیا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغان طالبات کے داخلے کے لئے ایران کی یونیورسٹی کا اعلان آمادگی

ایران کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج نے تاکید کی ہے کہ ایران کی اوپن یونیورسٹی میں افغان طالبات کا ایڈمیشن لیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج ڈاکٹر جلال درخشہ نے کہا ہے کہ  اوپن اسلامی یونیورسٹی ایسی افغان طالبات کے داخلے کے لئے آمادہ ہے جو پاسپورٹ رکھنے کے علاوہ بیرون افغانستان جانے کی اجازت رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضروری شرائط پائے جانے کے ساتھ ان طالبات کا گریجویشن اور اعلی تعلیم کے مختلف شعبوں میں داخلہ لیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن افغان طالبات کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے وہ بھی آنلائن کلاسوں کے ذریعے گریجویشن کر سکتی ہیں۔
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی اعلی تعلیم کی وزارت نے یونیورسٹیوں  میں طالبات کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
طالبان کا یہ اقدام طالبات کو اعلی تعلیم سے محروم کئے جانے کے علاوہ خواتین کے حقوق کی خلا ورزی شمار کیا جا تا ہے جس پر اندرون و بیرون ملک اور علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں نے طالبان سے، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔