آج ایران بھر میں آٹھ بجے صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i431059-آج_ایران_بھر_میں_آٹھ_بجے_صبح_سے_ووٹنگ_کا_سلسلہ_شروع_ہوگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • آج ایران بھر میں آٹھ بجے صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-

سحرنیوز/ ایران : ایران کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ جمعے کو صبح آٹھ بجے سے ملک بھر میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہی کا سلسلہ شروع ہوجائےگا جو شام چھے بجے تک جاری رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق دومارچ دوہزارچھے سے پہلے پیدا ہونے والے افراد دوہزارچوبیس میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔امیدواروں کے درمیان پارلیمنٹ کی دو سو نوے نشستوں اور مجلس خبرگان کی اٹھاسی نشستوں کے لئے مقابلہ ہوگا-