تہران میں ایندھن کے مراکز پر حملہ، حالات قابو میں، وزارت پیٹرولیم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445095-تہران_میں_ایندھن_کے_مراکز_پر_حملہ_حالات_قابو_میں_وزارت_پیٹرولیم
ایرانی وزارتِ پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران کے دو مقامات پر ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-06-15T03:12:29+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • تہران میں ایندھن کے مراکز پر حملہ، حالات قابو میں، وزارت پیٹرولیم

ایرانی وزارتِ پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران کے دو مقامات پر ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

وزارت تیل کے بیان کے مطابق ان حملوں میں شمالی تہران کے علاقے شهران میں واقع ایک آئل ڈپو اور جنوبی تہران میں ایک ایندھن ذخیرہ کرنے والا ٹینک نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فورا بعد امدادی اور عملیاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان دونوں تنصیبات میں ایندھن کی مقدار زیادہ نہیں تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان یا دھماکہ نہیں ہوا۔