-
امریکہ ایران کا بعض دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ نہ کرے: رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۰رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ جنرل رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ ایران ، شام ، لیبیا یا ونزوئلا نہیں ہے۔
-
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، علاقائی امن و استحکام پر بات چیت
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۵ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور سفارتی تعاون سمیت اہم امور پر گفتگو کی ہے۔
-
سپاہ پاسداران کا تاریخی مشن مکمل، "شہید مہدوی" جنگی جہاز وطن واپس پہنچا
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۴سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کا جنگی جہاز شہید مہدوی اپنے ستاون روزہ بین الاقوامی سفر اور برکس ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا
-
ایران کا مؤقف: پابندیاں اور جنگ بے سود رہیں، اب سفارت کاری کو موقع دیا جائے
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۰۷:۰۴قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آپ نے ایران کے حوالے سے پابندیوں اور جنگ کی کوشش کی اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب وقت آگیا ہے کہ سفارت کاری اور باہمی احترام کو آزمایا جائے۔
-
ایران، افغانستان اور چین اقتصادی تعاون کی نئی راہ پر گامزن
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۱ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان اور چین کے درمیان مشترکہ بین الاقوامی تجارتی اور صنعتی فری زون کا قیام جیو اقتصادی اثر و رسوخ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
-
دباؤ یا پیشگی شرائط کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے: ترجمان وزارت خارجہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۳ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دباؤ ڈال کریا پہلے سے نتیجے کا تعین کرکے کوئی بھی مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہوسکتا ہے
-
ایرانی وزیر خارجہ کی عمانی اور عراقی ہم منصبوں سے آئندہ مذاکرات پر مشاورت
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۹اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عمان اور عراق کےوزرائےخارجہ کےساتھ ٹیلفیونی گفتگو میں آئندہ مذاکرات اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے
-
عراقچی کا اسٹیو وٹکاف کو دوٹوک جواب: ایرانی ہتھیار نہیں ڈالتے
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۰۷:۱۲اسٹیو وٹکاف کی اس بات پر کہ ٹرمپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ایرانی ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے، وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سخت جواب دیا ہے۔
-
قابض اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان پر ایران سمیت مختلف ممالک کا سخت ردعمل
Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک اور تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر مائک ہکابی کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
-
ایران کا یورپی ممالک کے خلاف سخت اقدام
Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۰ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔