عرب بادشاہ امریکی حمایت و مدد کا محتاج
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
ایک امریکی جنگ مخالف کارکن نے کہا ہے کہ علاقے کے عرب بادشاہوں کی بقاء کا انحصار، امریکہ کی حمایت و مدد پر ہے-
امریکہ میں جنگ مخالف تحریک کے ایک سرگرم کارکن ٹائیگ بری نے کہا ہے کہ علاقے کے عرب بادشاہ امریکی حمایت سے وابستہ ہیں- انھوں نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ اور اخبارات عام طور سے یمن پر سعودی جارحیت کی خبریں دینے سے گریز کرتے ہیں- تائیگ بری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ واشنگٹن نے یہ رویہ، سعودی عرب کو خوش رکھنے کے لئے اختیار کر رکھا ہے- جنگ مخالف تحریک کے اس کارکن نے کہا کہ یہ بالکل وہی پالیسی ہے جو امریکہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جرائم کے سلسلے میں اختیار کر رکھی ہے- ٹائیگ بری نے کہا کہ سعودی عرب، یمن کے عوام کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو صیہونی حکومت، غزہ کے مظلوم اور نہتھے عوام کے ساتھ کرتی رہی ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب، چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ان حملوں میں اس ملک کی اقتصادی اور بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ، سعودی عرب کی قیادت میں انجام پانے والی عرب ممالک کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور یمن کے اکثر شہروں پر اس کا کنٹرول ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے جوان، اپنے ملک میں القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں ۔ واضح رہے کہ یمن میں القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کو سعودی عرب، مکمل فنڈ اور اسلحہ فراہم کرتا ہے-