Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یمن میں متحدہ عرب امارات کا فوجی ہلاک

متحدہ عرب امارات کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یمن میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ایک فوجی عبدالرحمان ابراہیم عیسی البلوشی، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا- متحدہ عرب امارات کے پریس ذرائع کے مطابق یمن کی جنگ میں متحدہ عرب امارات کے اب تک دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں- متحدہ عرب امارات، یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہے- میڈل ایسٹ آئی نامی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے کم سے کم ڈیڑہ ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں- دوسری جانب یمنی ذرائع نے سعودی عرب کے خلاف فوج کے کامیاب حملے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجران میں سعودی عرب کے دو فوجی اڈوں پر یمنی فوج نے میزائل برسائے جبکہ جیزان میں سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی تباہ کر دی جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہوگئے-