رہبر انقلاب اسلامی کا کلام اطمینان بخش ہوتا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i196641-رہبر_انقلاب_اسلامی_کا_کلام_اطمینان_بخش_ہوتا_ہے
عراق کے ریڈیو " الثقافہ من واسط " کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای اس گمراہ دنیا میں عوام کی، روشنی کی جانب رہنمائی فرماتے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا کلام اطمینان بخش ہوتا ہے

عراق کے ریڈیو " الثقافہ من واسط " کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای اس گمراہ دنیا میں عوام کی، روشنی کی جانب رہنمائی فرماتے ہیں-

عراق کے ریڈیو " الثقافہ من واسط " نامی ریڈیو کے ڈائریکٹر شیخ جاسم حسن جاسم نے تہران میں آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی شخصیت کے بارے میں کہا کہ آپ، ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو شیعوں کو داعش سمیت تمام گمراہ کن گروہوں کے افکار سے دور رکھتے ہیں- شیخ جاسم حسن جاسم نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا کلام، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک اطمینان بخش پیغام ہے- شیخ جاسم حسن جاسم نے اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کے آٹھویں اجلاس کے مثبت نکات کی جانب اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا ایک فائدہ ذرائع ابلاغ کے مقاصد کی جانب قدم بڑھانا اور اس کے اہداف کا حصول ہے- انھوں نے مزید کہا کہ یقینا اسلامی ذرائع ابلاغ کا واحد مقصد، ان ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ایک ایسی ثقافت کہ جو انسانوں کو ایک پرامن زندگی کی ترغیب دلاتی ہے- قابل ذکر ہے کہ اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونین کا آٹھواں اجلاس تہران میں اتوار کو شروع ہوا اور منگل کو اختتام پذیر ہوگیا- اس اجلاس میں دنیا کے پینتیس ملکوں کے دو سو بیس ریڈیو ٹیلی ویژن چینلوں کے نمائندوں نے شرکت کی-