افغانستان: طالبان دہشت گرد نے اپنے 14 ساتھیوں کو ہلاک کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197376-افغانستان_طالبان_دہشت_گرد_نے_اپنے_14_ساتھیوں_کو_ہلاک_کردیا
افغانستان میں طالبان کے ایک جنگجو نے فائرنگ کرکے چودہ طالبان کو ہلاک کردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • طالبان دہشت گرد
    طالبان دہشت گرد

افغانستان میں طالبان کے ایک جنگجو نے فائرنگ کرکے چودہ طالبان کو ہلاک کردیا ہے

افغان حکام نے منگل کے دن کہا کہ صوبہ قندوز میں ایک طالبان جنگجو نے فائرنگ کر کے چودہ طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپ کو افغان حکام کے سپرد کر دیا۔

صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سید سرور حسینی نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی رات امام صاحب کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا سرغنہ ملا باز محمد بھی شامل ہے۔ سید سرور حسینی نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے ہلاک ہونے والوں کے ہتھیار بھی افغان حکام کی تحویل میں دے دیئے ہیں۔

 کابل سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے طالبان کے سرغنہ قاری صلاح الدین ایوبی کو پاکستان جاتے ہوئے صوبہ ہرات کے علاقے شینڈنڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔