کابل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197803-کابل_میں_بارودی_سرنگ_کا_دھماکا_تین_افغان_فوجی_ہلاک_ہوگئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی مارے گئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • کابل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے
    کابل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی مارے گئے ہیں-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کابل کے کلکان شہرکے کمشنر رحمت اللہ فقیر زادہ نے بتایا کہ بدھ کے روز سڑک کے کنارے ہونے والے بارودی سرنگ کے اس دھماکے میں تین افغان فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے-

 اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور ابھی کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-