افغانستان: صوبہ بدخشان کے شہر راغستان پر طالبان کا قبضہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197882-افغانستان_صوبہ_بدخشان_کے_شہر_راغستان_پر_طالبان_کا_قبضہ
افغانستان میں طالبان نے صوبہ بدخشان میں واقع شہر راغستان پر قبضہ کر لیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • افغان فوجی آپریشن کے دوران (فائل فوٹو)
    افغان فوجی آپریشن کے دوران (فائل فوٹو)

افغانستان میں طالبان نے صوبہ بدخشان میں واقع شہر راغستان پر قبضہ کر لیا ہے

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان میں واقع شہر راغستان کے پولیس چیف نے جمعے کے دن بتایا کہ طالبان افغان سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد راغستان میں داخل ہوگئے اور انہوں نے افغان سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔


راغستان شہر کی ایک اہم شخصیت عبدالرؤوف بیک نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی ہے۔ راغستان کے گورنر احمدی نے جمعرات کے دن یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ اس شہر پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔



 احمدی نے طالبان کے وسیع حملوں کے پیش نظر مرکزی حکومت سے مزید فوجی راغستان روانہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔