سعودی وزیر خارجہ سے صیہونی وزیراعظم نتن یاھو کی ملاقات
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
سعودی وزیر خارجہ سے صیہونی وزیراعظم نتن یاھو نے ملاقات کی ہے
المنار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامن نتن یاھو نے حال ہی میں لندن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کر کے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولی عہد کے جانشین محمد بن سلمان سے ملاقات کا پروگرام تیار کیا ہے-اس رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک خط نتن یاھو کے حوالے کیا ہے جس میں طرفین کے دوستانہ تعلقات، علاقے کے مسائل میں دونوں کے مشترکہ موقف اور سیکورٹی معلومات کو مضبوط بنانے کی بات کہی گئی ہے-
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم کے گذشتہ ہفتے انجام پانے والے لندن دورے کے موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے-