افغانستان: صوبہ لوگر میں بم دھماکہ، متعدد ہلاک اور زخمی
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
-
افغانستان: صوبہ لوگر میں بم دھماکہ، متعدد ہلاک اور زخمی
افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ افغانستان کے صوبہ لوگرکے علاقے خاک جبار میں ہوا جہاں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے-صوبہ لوگر کی پولیس کمان کے نائب سربراہ محمد وراء نے کہا ہے کہ یہ بم دھماکہ عام شہریوں کی گاڑی کے راستے میں ہوا-
بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے- ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-
ٹیگس