عراق کے صوبےالانبارمیں داعش کے سترہ دہشت گردوں کی ہلاکت
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
-
عراق کے صوبےالانبارمیں داعش کے سترہ دہشت گردوں کی ہلاکت
عراق کےصوبےالانبارمیں عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے سترہ افراد ہلاک ہوگئے-
عراق کی الفرات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد عراقی فوج کے حملے میں صوبہ الانبار کے الخالدیہ جزیرے میں ہلاک ہوئے-ایک سیکورٹی ذریعے کے مطابق فوج کے لڑاکا طیاروں نے جزیرۂ الخالدیہ میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کونشانہ بنایا-
اس کاروائی میں دس تکفیری دہشت گرد زخمی بھی ہوئے-
دوسری جانب عراقی فیڈرل پولیس کے اہلکاروں نے الخالدیہ جزیرے کے پولیس مرکز پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا- پولیس اہلکاروں نے اسی طرح دہشت گردوں کے تین میزائل لانچراورمتعدد مارٹرگولوں کو بھی تباہ کردیا-
ٹیگس