فلسطین: بیت المقدس شہر سے ڈیڑھ سو فلسطینی گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198532-فلسطین_بیت_المقدس_شہر_سے_ڈیڑھ_سو_فلسطینی_گرفتار
صیہونی حکومت نے بیت المقدس شہر سے ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • فلسطین: بیت المقدس شہر سے  ڈیڑھ سو فلسطینی گرفتار

صیہونی حکومت نے بیت المقدس شہر سے ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے مرکز نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ دس دنوں میں ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے زیادہ تر کم عمر اور نوجوان ہیں-

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد سے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں چند دنوں سے فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں- صیہونی حکومت مسجد الاقصی پر مکمل طور پر قبضہ جمانے اور اسے مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کے اپنے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہے۔