افغانستان میں خودکش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
مغربی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک زور دار دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے صوبے کے فٹبال اسٹیڈیم کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشتہ ظاہر کیا ہے۔
تال حال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام عام طور پر طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
ٹیگس