فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کا اسرائیل کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198995-فلسطین_کی_تحریک_جہاد_اسلامی_کا_اسرائیل_کو_انتباہ
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "القدس" نے اعلان کیا ہے کہ اگر غرب اردن اور قدس شریف میں صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیاں جاری رہیں تو وہ شہادت پسندانہ کاروائیاں دوبارہ شروع کردی جائيں گي -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۳ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کا اسرائیل کو انتباہ

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "القدس" نے اعلان کیا ہے کہ اگر غرب اردن اور قدس شریف میں صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیاں جاری رہیں تو وہ شہادت پسندانہ کاروائیاں دوبارہ شروع کردی جائيں گي -

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک ویڈیو فلم جاری کی  ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کا ایک نوجوان صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے میں شہادت پسندانہ کاروائی کے لئے تیار ہو رہا ہے- تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت، غرب اردن اور قدس شریف خاص طور پر مسجدالاقصی میں صیہونی دشمن کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام آپشنز پر غورکررہی ہے- درایں اثنا فلسطین کی الفتح تحریک کی فوجی ونگ شہدائے الاقصی بریگیڈ نے بھی غرب اردن اورغزہ میں صیہونیوں سے مقابلے کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے-