طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔ افغان وزیردفاع کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199033-طالبان_قیادت_کا_گڑھ_پاکستان_میں_ہے_افغان_وزیردفاع_کا_الزام
افغانستان کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔ افغان وزیردفاع کا الزام
    طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔ افغان وزیردفاع کا الزام

افغانستان کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔

اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد معصوم استانکزئی نے یہ الزام سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عائد کیا۔ان کا کہنا تھا یہ دہشت گرد گروہ پوری طرح سے فعال ہے کیونکہ اسے بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔

 انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان کی قیادت کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکومت دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے کے لئے ہرممکن کارروائی کر رہی ہے۔ افغانستان کے وزیردفاع نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج تمام غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔