پاکستان دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، افغانستان کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199042-پاکستان_دہشت_گردی_کی_حمایت_کر_رہا_ہے_افغانستان_کا_الزام
افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، طالبان اور دہشت گردی کی حمایت کر کے افغانستان میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کا باعث بنا ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ
    افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، طالبان اور دہشت گردی کی حمایت کر کے افغانستان میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کا باعث بنا ہوا ہے۔

  افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے یہ بیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کابل واپس پہنچنے پر دیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان اور دہشت گردوں کو پناہ ملی ہوئی ہے اور حکومت پاکستان ان دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حمایت ہی افغانستان میں جنگ و بدامنی بڑھنے کا باعث بنی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔
 
اس سے قبل افغانستان کے آرمی چیف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام لگایا تھا کہ وہ، قندوز پر طالبان کے حملے میں مدد کر رہی ہے اور اس حملے کی منصوبہ بندی بھی پاکستان میں کی گئی ہے۔