فری سیرین آرمی کی جانب سے روس کو مذاکرات کی تجویز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199769-فری_سیرین_آرمی_کی_جانب_سے_روس_کو_مذاکرات_کی_تجویز
شامی حکومت کے مخالف گروہ فری سیرین آرمی نے تعاون کے آغاز کے لیے روس کو مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • فری سیرین آرمی کی جانب سے روس کو مذاکرات کی تجویز
    فری سیرین آرمی کی جانب سے روس کو مذاکرات کی تجویز

شامی حکومت کے مخالف گروہ فری سیرین آرمی نے تعاون کے آغاز کے لیے روس کو مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق فری سیرین آرمی کے ایک سرکردہ لیڈر فہد المصری نے اتوار کے روز کہا کہ انھوں نے روس کو قاہرہ میں شام کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کے بارے میں مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

فہد المصری نے کہا کہ ہمیں ملاقات کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے موقف کی وضاحت اور اس امداد کے بارے میں مذاکرات کر سکیں کہ جو روس فری سیرین آرمی کی کرسکتا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب بعض ذرائع ابلاغ نے فری سیرین آرمی کے ترجمان احمد سعود کے حوالے سے کہا ہے کہ فری سیرین آرمی داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے روس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔