افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی چوکی پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i201244-افغانستان_کے_صوبہ_نیمروز_میں_ایک_فوجی_چوکی_پر_حملہ
افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی چوکی پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی چوکی پر حملہ
    افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی چوکی پر حملہ

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی چوکی پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ اس گروہ کے افراد نے صوبہ نیمروز کے شہر دل آرام کے قریب واقع فوجی چوکی پر حملہ کیا جس میں سات فوجی مارے گئے۔ قاری یوسف احمدی کے دعوے کے مطابق اس حملے میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی طالبان کے ہاتھ لگا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے اسی کے ساتھ صوبہ نیمروز کے ادارہ حج و اوقاف کے سابق سربراہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ صوبہ نیمروز کی پولیس کے اعلان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ہفتے کے روز افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نیمروز کے ادارہ حج و اوقاف کے سابق سربراہ نظیر احمد سادات کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔