لبنان میں خانہ جنگی کی روک تھام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i202114-لبنان_میں_خانہ_جنگی_کی_روک_تھام
لبنان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں خانہ جنگی کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشوق
    لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشوق

لبنان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں خانہ جنگی کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشوق نے کہا ہے کہ حالیہ پانچ برسوں کے دوران لبنان کو خانہ جنگی میں الجھانے کے مقصد سے بہت سی سازشیں کی گئیں لیکن عوام، حکام اور سیاسی جماعتوں کی ہوشیاری کی بدولت ہم نے اس المیے کی روک تھام کرلی ہے۔  لبنان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج لبنان کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ ہوشیاری کے ساتھ خانہ جنگی کی روک تھام اور خطرات سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لبنانی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو دہشت گردی کے مقابلے کے لئے فوجی کارروائیوں کے علاوہ اس کا صحافتی اور فکری مقابلہ بھی کرنا چاہیے۔