شام میں امن قائم کرنے کی کوشش
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
شام میں دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی بدستور جاری ہے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مزید کئی علاقوں منجملہ حلب کے مشرقی مضافات میں واقع قصبے النجادہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوجیوں کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں کے بعد مسلح دہشت گرد گروہوں نے رہائشی علاقوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے مسلح دہشت گردوں نے حلب پر کلسٹر بم گرائے اور دیگر خطرناک ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
ٹیگس