عراق: صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i206697-عراق_صوبہ_الانبار_میں_دہشت_گردوں_کے_خلاف_کامیاب_آپریشن_جاری
عراق کے مغربی صوبے الانبار کو داعش دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
    عراقی فوج نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

عراق کے مغربی صوبے الانبار کو داعش دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کے دو علاقوں البو غانم اور البو محل کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الانبار میں عراقی فورسز کے آپریشن کے دوران تین خودکش حملہ آوروں سمیت پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کی فوجی گاڑی تباہ کر دی گئی۔ العالم نیوز چینل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کا البو سودہ علاقہ داعش تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

عراقی فوج نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ الرمادی شہر کا مرکز چند روز قبل داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا۔