افغانستان میں طالبان کا بھاری جانی نقصان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i207609-افغانستان_میں_طالبان_کا_بھاری_جانی_نقصان
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • افغان فوج اور سیکورٹی فور‎سز کی مشترکہ کارروائیوں میں کم از کم پچاس دہشت گرد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔
    افغان فوج اور سیکورٹی فور‎سز کی مشترکہ کارروائیوں میں کم از کم پچاس دہشت گرد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج اور سیکورٹی فور‎سز کی مشترکہ کارروائیوں میں کہ جو ہلمند، ننگرہار، غزنی، قندوز، خوست، بدخشان، پکتیکا، پکتیا، فاریاب اور قندھار میں انجام دی گئیں، کم از کم پچاس دہشت گرد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی سیکورٹی فورسز کے ہاتھ لگا ہے جبکہ دسیوں بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران افغان فوج کے پانچ اہلکار مارے گئے۔