دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں
-
صوبہ ریف دمشق کے شہر القدم پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد اس علاقے کے سیکڑوں شامی شہری اپنے وطن واپس آگئے ہیں۔
شام کی فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-
رپورٹوں کے مطابق شامی فوج نے مشرقی سویدا کے الشھیہ علاقے میں دہشت گردوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
دوسری جانب ایک سال سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد صوبہ ریف دمشق کے شہر القدم پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد اس علاقے کے سیکڑوں شامی شہری اپنے وطن واپس آگئے ہیں- کہا جا رہا ہے کہ دسیوں دہشت گرد صوبہ ریف دمشق کے حجرالاسود علاقے سے صوبہ الرقہ کی جانب فرار کر گئے ہیں-
درایں اثنا شامی ذرائع نے الفوعہ اور الکفریا شہروں میں انسانی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا ہے یہ دونوں شہر دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں- شامی دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع مضایا علاقے کے لوگوں نے کہا ہے کہ اس شہر میں پہنچنے والی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد، دہشت گردوں نے لوٹ لی ہے-