داعش کے آئل ٹینکروں پر عراقی فضائیہ کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i208378-داعش_کے_آئل_ٹینکروں_پر_عراقی_فضائیہ_کا_حملہ
عراق کی فضائیہ نے داعش دہشت گردوں کے آئل ٹینکروں پر بمباری کر کے دس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے ٹینکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی۔
    عراقی فوج نے ٹینکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی۔

عراق کی فضائیہ نے داعش دہشت گردوں کے آئل ٹینکروں پر بمباری کر کے دس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے پیر کی رات صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے ان ٹینکروں پر حملہ کر دیا جن سے وہ تیل اسمگل کر رہے تھے- اس حملے میں کم سے کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

داعش دہشت گرد گروہ عراق کا تیل چوری کر کے اسمگل کرتا ہے- ٹینکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیل کے یہ ٹینکر صوبہ نینوا کی جانب جا رہے تھے-

تکفیری و صیہونی دہشت گرد گروہ داعش نے جون دوہزارچودہ سے عراق کے مختلف علاقوں کی بعض آئل فیلڈز پر قبضہ کر رکھا ہے-