صوبہ حماہ میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبے حماہ میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے -
شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے حماہ کے شمالی علاقے میں جیش الفتح کے کم سے کم چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے - دوسری جانب شمالی شہر حلب کے مشرقی مضافات میں بھی شامی فوج نے تازہ ترین لڑائی کے دوران السین اور العویدیہ دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -
شامی فوج نے حلب کے مشرق میں بجلی گھر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پچھلے کئی روز سے اس بجلی گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے - العالم ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کی شکست کی وجہ سے شام اور ترکی کے سرحدی علاقوں کو جانے والے سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں -
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حلب سے دہشت گردوں کے اجتماعی طور پر فرار کرجانے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد دیگرسبھی محاذوں پر دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوتے جا رہے ہیں -