صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی لڑکی کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i211417-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_ایک_فلسطینی_لڑکی_کی_شہادت
صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی لڑکی کی شہادت

صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز ایک فلسطینی لڑکی کو مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مزار کے قریب گولیاں مار دیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں کو علاقے میں جانے اور زخمی فلسطینی لڑکی کو ہسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں وہ جائے وقوعہ پر شہید ہو گئی۔ صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی لڑکی نے چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کر دیا تھا۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے علاقوں پر حملہ اور متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر کے انٹیلی جینس مراکز منتقل کر دیا۔ ادھر رام اللہ کے نواحی علاقے بیت ریما پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سرزمین فلسطین کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔