عراق سے کردوں کی علیحدگی کا کوئی فائدہ نہیں: حیدر العبادی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i211834-عراق_سے_کردوں_کی_علیحدگی_کا_کوئی_فائدہ_نہیں_حیدر_العبادی
عراقی وزیر اعظم نے حکومت اور عراقی کردستان کے علاقے کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی
    عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم نے حکومت اور عراقی کردستان کے علاقے کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

عراق کی المسلہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کردوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی، کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے اور عراقی کردستان کے علاقے کی علیحدگی کے تعلق سے ریفرنڈم کرائے جانے سے صرف حالات کشیدہ ہی ہوں گے۔

گذشتہ ہفتے عراقی صدر فواد معصوم نے بھی اس ملک کی ارضی سالمیت اور وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراقی کردستان کے علاقے کی علیحدگی و خودمختاری، حکومت کے لئے بہت زیادہ مشکلات کا باعث بنے گی-

واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے کہا تھا کہ اس علاقے کی خودمختاری کے لئے وہ ریفرنڈم کرائیں گے-