شام میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i212866-شام_میں_پارلیمانی_انتخابات_کے_انعقاد_کا_فرمان_جاری
شام کے صدر بشار اسد نے تیرہ اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد
    شام کے صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے تیرہ اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کردیا-

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تیرہ اپریل اعلان کی ہے- یہ فرمان ایسی حالت میں جاری کیا گیا ہے کہ اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کی خبر دی تھی- شام کے پارلیمانی انتخابات ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔ یہ انتخابات آخری بار سات مئی دوہزار بارہ میں ہوئے تھے-