صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے
Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں نے اتوار کو غرب اردن کے شہر بیت اللحم کے مشرق میں واقع تقوع کالونی پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے ہفتے کو بھی غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر کے کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے ہر روز غرب اردن کے شہروں پر حملہ کرتے ہیں اور فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں سے متعلق فلسطینی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی جیلوں میں کم سے کم سات ہزار فلسطینی انتہائی سخت حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں میں خاصی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔