عراق میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
عراقی فوج نے اس ملک کے صوبے الانبار میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے البغدادی علاقے میں داعش کے تیس سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- عراقی فضائیہ نے بھی اس ملک کی فوج اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے، صوبہ الانبار کے الرطبہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کردیا-
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشنل کمان اور عراقی فضائیہ کے تعاون سے، صوبہ کرکوک کے علاقے حویجہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا - اسی طرح داعش کے متعدد دہشت گرد، جو صوبہ نینوا میں بل القیارہ کے نزدیک اکٹھا ہوئے تھے ، عراقی فوج کے حملے میں ہلاک اور ان کے ہتھیار اور بم بھی تباہ ہوگئے-
ٹیگس