شام میں دہشت گردوں کے جرائم کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217750-شام_میں_دہشت_گردوں_کے_جرائم_کا_سلسلہ_جاری
جنگ بندی معاہدے کے باوجود شام کے شمال مغرب میں واقع دو شہروں کفریا اور الفوعہ میں محصور افراد کے خلاف دہشت گرد گروہوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے جرائم کا سلسلہ جاری

جنگ بندی معاہدے کے باوجود شام کے شمال مغرب میں واقع دو شہروں کفریا اور الفوعہ میں محصور افراد کے خلاف دہشت گرد گروہوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ احرار الشام کے دہشت گردوں نے بدھ کے روز صوبہ ادلب کے محاصرہ شدہ شہروں الفوعہ اور کفریا پر دسیوں مارٹر گولے فائر کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ان مارٹر حملوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ان دو محاصرہ شدہ شہروں میں لوگوں کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے اور بین الاقوامی ادارے ان شہروں میں رہنے والے لوگوں کی صورت حال اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بھی ان محاصرہ شدہ شہروں کفریا اور الفوعہ کے عوام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے نام پیغام ارسال کر کے ان شہروں پر حملوں اور جارحیتوں کو روکنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے حامی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔