شمالی عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217927-شمالی_عراق_میں_دسیوں_دہشت_گرد_ہلاک
عراق کے شمال میں صوبہ نینوا کو آزاد کرنے کی کارروائی کے پہلے مرحلے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں صوبہ نینوا کو آزاد کرنے کی کارروائی کے پہلے مرحلے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے جنگی طیاروں نے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے علاقے العبور میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فوج نے اسی طرح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے موصل شہر کے اطراف میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فضائیہ نے صوبہ کرکوک کے شہر حویجہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں کم از کم بیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کا فوجی سازوسامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔

عراقی فوج اور سیکورٹی فورسز نے عوامی رضاکار فورس کے ساتھ مل کر عراق کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے کے لیے پوری قوت سے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔