افغانستان: غزنی میں ایک جج کو قتل کر دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218254-افغانستان_غزنی_میں_ایک_جج_کو_قتل_کر_دیا_گیا
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے شہر غزنی کی عدالت کے جج کو قتل کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: غزنی میں ایک جج کو قتل کر دیا گیا

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے شہر غزنی کی عدالت کے جج کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے پولیس ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہرغزنی کے جج محمد انور رحمانی کو صوبے وردک کے مضافات میں واقع علاقے سالار میں نامعلوم مسلح افراد نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

پولیس بیان کے مطابق انھیں ان کی گاڑی سے نیچے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں غزنی کے جج کے ساتھ موجود ایک اور جج بال بال بچ گئے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔