اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہئے: بیرسٹر گوہر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i456458-اسلام_آباد_انصاف_مانگنے_آ_رہے_ہیں_گولی_نہیں_چلنی_چاہئے_بیرسٹر_گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرے۔
(last modified 2026-09-14T12:01:43+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہئے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثناء اللہ  وزیراعلیٰ کے پی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے، اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel