شامی فوج نے مزید کئی علاقے آزاد کرا لئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218524-شامی_فوج_نے_مزید_کئی_علاقے_آزاد_کرا_لئے
مغربی شام میں اس ملک کی فوج نے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے مزید کئی علاقے آزاد کرا لئے

مغربی شام میں اس ملک کی فوج نے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے مغربی شام میں واقع صوبے حمص میں القریتین، الحزم اور الراقمہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے صوبے حماہ میں بھی المنصورہ علاقے میں جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ادھر شمال مغربی شام میں واقع صوبے ادلب کے علاقے باب الہوی میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں احرارالشام گروہ کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی شام میں واقع صوبے دیرالزور میں بھی عوامی رضاکاروں نے المیادین اور العشارہ شہروں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شام میں دہشت گردوں کے مقابلے میں اس ملک کی فوج اورعوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں سے ان کے حوصلے کافی بڑھے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ان کے عزائم مزید پختہ ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج اورعوامی رضاکاروں نے کئی روز کی شدید جھڑپوں کے بعد گذشتہ اتوار کو تاریخی شہر تدمر کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ اس شہر پر دہشت گردوں نے مئی دو ہزار پندرہ میں قبضہ کر لیا تھا۔