شام میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218971-شام_میں_دسیوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن بدستور جاری ہے جس میں مزید درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۵:۰۱ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن بدستور جاری ہے جس میں مزید درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے مشرقی صوبے دیرالزور میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف ایک کارروائی کر کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ شمال مغربی شام میں واقع حماہ کے مشرقی مضافات میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

ادھر مغربی شہر حمص میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چھے افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک بم دھماکہ ایک مسجد کے سامنے ہوا۔

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں اوراہم شامی علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کے بعد دہشت گردوں نے بوکھلا کر شہروں میں وسیع پیمانے پرتخریبی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

دوسری جانب شام کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو شامی حکومت کی جانب سے حلب کے مضافات میں عام شہریوں کے لئے چار ٹن غذائی اشیاء اور لاذقیہ کے شمال میں واقع علاقوں میں انسان دوستانہ امداد ارسال کی گئی۔