عراق میں دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت جاری
امریکا کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے طیاروں نے ایک بار پھر عراق میں داعش کے لئے اسلحے گرائے ہیں ۔
عراق کی پولیس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار میں داعش کے لئے اسلحے اور گولے بارود کی کئی کھیپ گرائی ہے۔
عراقی پولیس کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ انھوں نے جمعے کو صوبہ الانبار کے علاقے حدیثہ میں خود اپنی آنکھوں سے امریکی جنگی طیاروں کو داعش کے لئے اسلحے اور جنگی وسائل گراتے ہوئے دیکھا ہے۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے داعش کے لئے اسلحے اور جنگی وسائل گرانے کی کارروائی سے پہلے اس علاقے میں پولیس چوکی کے وائرلیس سسٹم کو جام کردیا تھا۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کے ذریعے اسلحے اور جنگی وسائل گرائے جانے کے بعد داعش کے افراد نے ان جنگی وسائل کو اپنے قبضے میں لے لیا۔