افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ ، چالیس ہلاک
Apr ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان پر امریکی ڈرون حملے میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار میں امریکی ڈرون کے حملے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے - ابھی اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں-
دوسری جانب گروہ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس گروہ نے شمالی افغانستان کے مختلف علاقوں پر وسیع حملے کئے ہیں- ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کےمطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ نے جمعے کی صبح کو صوبہ قندوز کے علاقوں، امام صاحب، خان آباد، چار درہ اور قلعہ زال پر وسیع حملے کئے ہیں-
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان حملوں کے دوران افغان پولیس کی بارہ چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کرلیاہے-
ٹیگس