شام میں بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک
شام کے صوبے سویداء میں بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی دستوں نے اس ملک کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے شام کے جنوب مغربی صوبے سویداء کے علاقے القصر پر حملہ کرکے بیس سے زائد دہشت گرودوں کو ہلاک کردیا-شامی فوج نے اسی طرح صوبہ حلب کے مضافات میں واقع شہر "دارہ عزہ" میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حمص کے متعدد دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں میں بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہوگئے- شام میں سیکڑوں دہشت گرد گروہوں کے داخل ہونے اور ان کے لئے بھاری مقدار میں فوجی سازو سامان اسمگل کئے جانے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں- کہا جا رہا ہے کہ شہر حلب کے جنوب مغرب میں جبھۃ النصرہ کے آٹھ ہزار اور اس شہر کے شمال میں ڈیڑھ ہزار دہشت گرد تعینات ہیں-
شام میں ستائیس فروری سے جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے تاہم اس جنگ بندی کا اطلاق داعش اور جبھۃ النصرہ پر نہیں ہوتا ہے- دوہزار گیارہ سے اب تک، شام کو غیر ملکی دہشت گردوں کے داخلے کے باعث شدید بدامنی اور بحران کا سامنا ہے-