حلب میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی
شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زحمی ہوگئے-
فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے اتوار کی صبح کو شہر حلب کے خالدیہ اور اعظمیہ علاقوں پر حملہ کردیا کہ جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری جاں بحق اور بیس دیگر زحمی ہوگئے-ان علاقوں پر حال ہی میں شامی فوج نے کنٹرول حاصل کیا تھا -
اسی طرح شامی فوج نے حلب کے علاقے "کوی صلاح الدین" پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے- شامی فوج نے روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے داعش دہشت گردوں کو اس علاقے سے پیچھے دھکیل دیا-
دوسری جانب بعض خبری ذرائع نے صوبہ دیروالزور میں شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے -
شام میں ستائیس فروری سے جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے البتہ اس جنگ بندی کا اطلاق ، داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ پرنہیں ہوتا۔