شام کے شمال مغرب میں متعدد دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i221941-شام_کے_شمال_مغرب_میں_متعدد_دہشت_گرد_ہلاک
شام کے صوبے لاذقیہ میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • شام کے شمال مغرب میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبے لاذقیہ میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے-

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے منگل کو صوبہ لاذقیہ کی بعض چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کردیا-

شمالی لاذقیہ کے علاقے میں جبھۃ النصرہ اور بعض دیگر دہشت گرد گروہ تعینات ہیں- شمالی شام کے صوبے حلب میں بھی ، شامی فوج کے حملوں میں، النصرہ دہشت گرد گروہ کے افراد کی ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی- شامی فوج نے اسی طرح صوبہ حماہ کے شمال مغربی علاقوں میں حملہ کرکے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ ستائیس فروری سے جنگ بندی نافذہے البتہ داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں کو، اس جنگ بندی سے مستثنی رکھا گیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں جاری جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ شام کے بحران کے پرامن حل کی حمایت کرتاہے -