عراق: فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i223327-عراق_فوج_کی_کارروائی_میں_متعدد_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے دسیوں داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • عراق: فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے دسیوں داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے منگل کے روز صوبہ الانبار کے علاقوں الکرمہ، البوشجل اور ناظم کے علاوہ بغداد کے مغرب میں واقع کئی علاقوں میں پیش قدمی کر کے ستتر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراقی فوج نے اس کارروائی کے دوران نو مشین گن بردار گاڑیوں اور داعش کے سات ٹھکانوں کو بھی تباہ اور تقریبا ستر بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے امریکی اتحاد کی فضائیہ کی مدد سے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور الانبار میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران اس صوبے کے دو علاقوں السجر اور الفلوجہ میں دہشت گردوں کے بم بنانے کے دو کارخانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب الدولاب کے علاقے پرعراقی فوج کے توپ خانے کے حملے میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔