شام: حلب میں عام شہریوں کا قتل عام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i223504-شام_حلب_میں_عام_شہریوں_کا_قتل_عام
شام کے شمال مغربی شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • شام: حلب میں عام شہریوں کا قتل عام

شام کے شمال مغربی شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق حلب کے رہائشی علاقے الاعظمیہ پر دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہو گئے جن میں چھے بچے اور چار عورتیں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

اسی طرح العزیزیہ کے الجمیلیہ اور حلب کے باب الفرج علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں تین افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔

شام میں عام شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کے ان وحشیانہ جرائم سے، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے مقابلے میں ان کی مایوسی اور بےبسی کی عکاسی ہوتی ہے۔

شام سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مشرقی قلمون کے علاقے میں داعش کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے قلمون کے الضمیر ہوائی اڈے کے مشرق اور جنوب میں تکفیری صیہونی گروہ داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور المہجورہ چھاؤنی اور بدر بریگیڈ کے اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔